تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40

فرانس :کینز فلم فیسٹول میں شیلا کی جوانی کے چرچے

اے آر وائی - کینز: فرانس میں جاری چونسٹھویں کینز فلم فیسٹول میں شیلاکی جوانی کےچرچے ہونے لگے۔ یوں تو بالی ووڈ کی کئی حسینائیں کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کو بےچین تھیں اور کچھ نے تو فیسٹول کی خاطر امریکی صدر اوبامہ کی دعوت کی آفر بھی ٹھکرادی۔



بالی ووڈکی ہر ہیروئن ڈریسنگ ، اسٹائل اور نخروں سے کینز پر چھانا چاہتی تھیں لیکن کینز میں چرچا ہوا بھی تو بالی ووڈ کی اس چھنو رانی کا جسے فیسٹول میں شرکت کی دعوت نہ ملی مگر وہ پھر بھی چھا گئی ۔ کینز میں بجے جس حسینہ کے ڈنکے وہ کوئی اور نہیں شیلا ہی ہیں جن کی جوانی نے ہالی ووڈاداکاروں کے بھی دل دھڑکا دیئے۔



فلم تیس مار خان نے تو اتنا کمال نہ دکھایا جتنا شیلا نے اپنی جوانی سے کینز فلم فیسٹول کی مینیجمنٹ کو مجبور کردیا کہ وہ اپنی اوپننگ اسکرینز پر مہمانوں کو اسی گانے سے محظوظ کریں ۔ کینز فلم فیسٹول میں بڑے ارمانوں سے بن سنور کر شرکت کرنے والی کئی ہیروئنز کے دل جل کر راکھ ہوئے کہ کترینہ کیف موجود نہ ہوتے ہوئے بھی زبان زد عام ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.