تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41

بریڈ پٹ کی فلم ٹری آف لائف کی کینز فلم فیسٹول میں پروموشن

اے آر وائی - کینز : ہالی ووڈمیگا اسٹار بریڈ پٹ نے کینز فلم فیسٹول میں فلم ٹری آف لائف کی پروموشن کی۔ پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد منظر عام پر آنے والی فلم دی ٹری آف لائف کے کینز فلم فیسٹول میں ریلیز سے پہلے ہی چرچے ہیں۔



فلم انیس سو پچاس کی دھائی کے پس منظر میں بنائی گئی ہے ۔جس میں غریب اور امیر طبقے کے ساتھ ساتھ موسیقی اور سنیماٹو گرافی کا عروج بھی فلمایا گیا ہے۔ بریڈ پٹ نے فلم میں تین بچوں کے باپ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی پریشانیوں اور حالات کا غصہ اپنے بچوں پر اتارتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.