1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
ٹوئٹرپرلیڈی گاگا کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی
اے آر وائی - لاس اینجلس : سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ ویب سائٹ کی انتظامیہ نے لیڈی گاگا کو ٹوئٹر کی سب سے مشہور شخصیت قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ابھی تک ویب سائٹ پر کسی اور شخصیت کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔
رواں سال پچیس مارچ کو لیڈی گاگا کی سالگرہ کے موقع پر ویب سائٹ پر ان کے مداحوں کی تعداد نوے لاکھ کے قریب تھی۔ ویب سائٹ انتظامیہ نے بتایا کہ گذشتہ سال اگست میں لیڈی گاگا کو موصول ہونے والے پیغامات اور مداحوں کی تعداد مشہور گلوکارہ بریٹنی اسپیئر کے اعدادوشمار سے آگے بڑھ گئی تھی۔ لیڈی گاگا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اعزاز کے حصول کے بعد ان کے پاس خوشی کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔