1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42
ذات پات کے فرق پر بننے والی فلم آراکشن کی تشہیری مہم
اے آر وائی - ممبئی: ممبئی میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور دیپیکا پدوکون نے بھارت میں ذات پات کے فرق پر بننے والی اپنی فلم آراکشن کی تشہیر ی مہم میں حصہ لیا۔ آراکشن بھارت کے سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں ذات پات کے فرق پر بننے والی فلم ہے جس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، سیف علی خان، دیپیکا پدوکون اور منوج باجپائی شامل ہیں۔
فلم میں سیف علی خان کے کردار پر ابھی سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ سیف نے فلم میں ایک دلت یعنی ایک نچلے طبقے کے فرد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ حقیقی زندگی میں ان کا تعلق ایک رئیس خاندان سے ہے۔آراکشن۔۔۔رواں سال بارہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔