تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

سپر ماڈل نومی کیمبل کی جاپان میں زلزلہ متاثرین کیلیے کیٹ واک

اے آر وائی - کینز: کینز فلم فیسٹیول صرف فلموں کا ہی عالمی میلہ نہیں۔ بلکہ یہاں فلاحی کاموں تشہیر کے لیے بھی کام کیے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ کیا سپر ماڈل نومی کیمبل نے جب انھوں نے ریمپ واک کی جاپان میں زلزلہ متاثرین کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے۔ دلکش مناظر دیکھنے میں آئے جب بیشتر ماڈلز چلتے چلتے لڑکھڑا گئیں۔



نومی کی کیٹ واک کا مقصد دنیا کو جاپان میں زلزلے کی تباہی سے آگاہ کرنا تھا۔ نومی کے ہمراہ ان کی ساتھی اور دیگر ابھرتی ہوئی ماڈلز بھی تھیں۔ سامعین کے لیے دلکش مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب بیشتر ماڈلز چلتے چلتے لڑکھڑا گئیں اور کچھ گر گئیں۔ اس سے ریمپ کے ارد گرد بیٹھے افراد محظوظ ہوئے فینش فار ریلیف نے آج تک مختلف فلاحی کاموں کے لیے پینتالیس لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی رقم جمع کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.