تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

لڑکی نہ ملی تو آئٹم سانگ پر خود پرفارم کروں گا،عامرخان

اے آر وائی - ممبئی : عامر خان کی طنز سےبھرپور گفتگوسے کون واقف نہیں۔ مسٹر پرفیکٹ کہتے ہیں کہ اپنی ہوم پروڈکشن دہلی بیلی میں آئٹم سانگ کے لیے موزوں لڑکی نہ ملی تو خود ہی اس پر پرفارم کریں گے۔



عامرکی فلم دہلی بیلی ریلیز ہونے والی ہے۔ مگر اب تک فلم میں آئٹم سانگ کے لیے کسی نئے چہرے کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ عامر سے جب پوچھا گیا کہ اگر کوئی موزوں لڑکی گانے کے لیے نہیں ملی تو وہ کیا کریں گے۔ عامر کا کہنا تھا کہ پھر وہ خود اس آئٹم سانگ پر پرفارم کریں گے۔



عامر نے امید ظاہر کی کہ یہ آئٹم سانگ منی اور شیلا سے بڑی ہٹ ثابت ہو گا۔۔۔عامر مسٹر پرفیکٹ تو آپ ہیں ہی۔ ۔۔مگر ذرا خیال رکھئے گا آئٹم سانگ بچوں کا کھیل نہیں۔ اور اس پر پرفارمنس کے لیے ایکسٹریم پرفیکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.