تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

سلمان خان کے بعد کترینہ اور کرینہ بھی ٹورنٹوایوارڈسے غائب

اے آر وائی - ممبئی : سلمان خان نے اپنے ہی بھائی سہیل خان کی مخالفت میں ٹورنٹوفلم فیئر ایوارڈز میں شرکت سے انکارکردیا۔ان کی دیکھا دیکھی کترینہ کیف اور کرینہ کپور نے بھی جانے سے منع کردیا۔



سلمان خان کے کیا کہنے جب اپنی کرنے پر آئیں تو اپنے آپ کی بھی نہیں سنتے۔۔اب کی بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا اور سلمان خان کی ہوگئی اپنے بھائی سہیل خان کے منیجر سے ان بن ۔۔جس کے بعد سلمان نے سہیل خان کو انکارکردیا کہ وہ افلم فیئر ایوارڈز میں پرفارم نہیں کریں گے ۔



لیکن یہ کیا سلمان کے انکار کے بعد ان کی دیرینہ دوست کترینہ کیف نے بھی یہ کہہ کر جانے سے انکار کردیا کہ ان کی فلم کی تاریخ سے ایوارڈشو کی ڈیٹ کلیش ہورہی ہے۔۔ساتھ ساتھ کرینہ کپور نے بھی مصروفیت کا بہانہ بنا کر جانے سے منع کردیا۔ سلمان کے نہ جانے سے کترینہ کا انکار تو سمجھ آتا ہے لیکن کرینہ کا منع کرنا کچھ اور ہی کہانی لگ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.