تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

کینز فلم فیسٹیول: فلم اسنو فلاور اینڈ دی سیکرٹ فین کی نمائش

اے آر وائی - کینز: میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اپنی بیوی کی تیار کردہ فلم " اسنو فلاور اینڈ دی سیکرٹ فین " کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے موقع پر جلوہ گر ہوئے۔



اسنو فلاور اینڈ دی سیکرٹ فین " مرڈوک کی اہلیہ وینڈی مرڈوک اور فلورنس سلون کی مشترکہ پیشکش ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار وین وینگ ہیں۔ فلم کی نمائش کے موقع پر پیرس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہالی وڈ کے ستاروں نے شرکت کی۔ روپرٹ مرڈوک کا کہنا تھا کہ ان کی فیسٹیول میں شرکت کا مقصد اپنی اہلیہ اور فلم کے یونٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.