1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43
لیجنڈ پاپ خواتین گلوکاروں کی خدمات کے اعتراف میں ہال آف فیم
اے آر وائی - لاس اینجلس: دنیا کی سرفہرست لیجنڈ پاپ خواتین گلوکاروں کی خدمات کے اعتراف میں امریکا میں ہال آف فیم اور میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہال آف فیم اور میوزیم کی تعمیر کا مقصد لیجنڈ راک اینڈ رول خواتین فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
میوزیم کا نام "وومن ہو راک" رکھا گیا ہے۔ اس میں بریٹنی اسپیئرس، میڈونا، شیرل ایٹکسن، جینٹ جیکسن اور لیڈی گاگا سمیت ساٹھ سے زائد خواتین کی مختلف شکلوں میں سوانح حیات اور زیر استعمال موسیقی کی اشیا نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ عمارت کی دو منزلیں میوزیم کے لیے مخصوص ہوں گی۔ میوزیم میں آٹھ مختلف ادوار کی لیجنڈ خواتین گلوکاروں کو جگہ دی جائے گی۔ "وومن ہو راک" نامی نمائش آئندہ برس چھبیس فروری دو ہزار بارہ سے ہوگی۔