1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
سلمان خان کی فلم ریڈی کی احمدآباد میں تشہیر
اے آر وائی - احمد آباد: فلم دبنگ کے دھمال کے بعد سلمان خان کی آنے والی فلم ریڈی کی ہر جگہ دھوم مچی ہے۔ بھارت کے مختلف شہروں کے بعد اب اس فلم کی احمد آباد میں بھی تشہیر کی جا رہی ہے۔
فلم میں سلمان کے مدمقابل اداکارہ آسن ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ خاندانی روایات پر بنائی گئی فلم کے ٹائٹل سانگ نے ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ فلم کے گانے کریکٹر ڈھیلا میں اداکارہ زرین خان نے بطور مہمان اداکارہ کام کیاہے۔ سلمان خان کے مداحوں کو فلم ریڈی کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے فلم تین جون کو ریلیز کی جائے گی۔