تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن فلم آل ویز کبھی کبھی کا میوزک ریلیز

اے آر وائی - ممبئی: ممبئی میں شاہ رخ خان نے اپنی ہوم پروڈکشن فلم آلویز کبھی کبھی کا میوزک ریلیز کردیا ہے۔ شاہ رخ نے آل ویز کبھی کبھی میں نئے اداکار علی فاضل اور ذوا مورانی کام کر رہے ہیں۔



شاہ رخ خان نے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس نے فلم میں چار چاند لگا دیے ہیں۔ آل ویز کبھی کبھی طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہے۔ جس کی کہانی ان طلبہ کے گرد گھوتی ہے جو اسکول کے آخری سال میں ہیں۔



فلم میں برازیلین اداکارہ گیسل منٹیریو نے بھی کام کیا ہے۔ اس سے پہلے گیسل سیف علی خان کے ساتھ فلم لو آج کل میں جلوگر ہوئی تھیں۔ بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر پریتم نے آل ویز کبھی کبھی کا میوزک کمپوز کیا ہے۔ فلم رواں سال جون کی سترہ تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.