1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
تھری ڈی ٹائیٹنک چھ اپریل 2012کو ریلیزہوگی
اے آر وائی - نیویارک : ہالی ووڈ کی محبت بھری داستان پربنائی گئی فلم ٹائیٹینک کاتھری ڈی ورژن چھ اپریل دوہزاربارہ کوریلیزکیاجائے گا ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک کی مقبولیت دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے فلم کا تھری ڈی ورژن بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔
چودہ اپریل دوہزاربارہ کو ٹائیٹینک کو ڈوبےسوسال ہوجائیں گے، اب ایک بارفلم کو نئے انداز میں پیش کرنے سے باکس آفس پر کیا دھماکے ہوں گے اس کا فیصلہ فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔