1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
علی ظفر گلوکار سونو نگم کے ساتھ اداکاری کریں گے
اے آر وائی - ممبئی: پوپ سنگنگ کے بادشاہ علی ظفر اب بالی ووڈگلوکار سونونگم کے ساتھ اداکاری کریں گے۔ تیرے بن لادن میں علی نے کامیڈی کرکے اداکاری کے جوہر دکھائےاورکترینہ کیف نے ان کے ساتھ فلم میرے برادر کی دلہن میں بیوی بنیں تھی۔
وہ تیسری کامیڈی فلم چشم بددورمیں گلوکار سونو نگم اور رشی کپور کے ساتھ سنیما اسکرین پر نظر آئیں گے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں سونو نگم پان والے کارول اداکریں گےفلم چشم بددور تین دوستوں کی کہانی ہے جو ایک ہی لڑکی نیہا کے خیالوں میں کھوئے ہوتے ہیں۔