1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
ممبئی : نیشنل فلم ایوارڈ میں دبنگ سال کی بہترین فلم قرار
اے آر وائی - ممبئی : دبنگ کے چلبل پانڈے اور گاؤں کی گوری سب کو بھا گئی ۔ چلبل پانڈے کا کرپشن کرنے کا انداز بھی کیا کمال کا ہے کہ خود کو گاؤں کا رابن پانڈے سمجھتے ہیں۔
کامیڈی ، ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم میں سلمان خان کی اداکاری اور ایکشن سین تو فلم کی جان بن گئے۔ جو بڑے ٹھاٹھ سے پولیس آفیسر کے روپ میں غنڈہ گردی کرتے ہیں ۔۔ فلم دبنگ کا گانا منی بدنام ہوئی کو سال کا بہترین گانا قرار دیا گیا تو فلم دبنگ سال کی بہترین انٹرٹینمنٹ فلم کا نیشنل ایوارڈ لے اڑی ۔
یہ ارباز خان کی خوش قسمتی کہیئے یا سلمان کا الگ اندازکہ ان کی فیملی پروڈکشن دبنگ کے سامنے ساری فلمیں دب گئیں۔ لیکن فلم کی کامیابی کی بات ہو تو سلمان ہو ں یا ارباز دونوں یہ بات ماننے پر مجبور ہیں کہ فلم کی شہرت میں منی کی بدنامی کا خاصا ہاتھ ہے۔۔ جتنی منی بدنام ہوئی اتنی ہی فلم دبنگ مشہور گئی۔