1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
ممبئی میں منعقد کی گئی آئیفا ایوارڈز کی تقریب
اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کی جگمگاہٹ نے چاروں اور چار چاند لگا دیے۔ آئیفا ایوارڈز اس سال ٹورونٹو میں منعقد ہوں گے۔ مگر اس سے پہلے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے مختلف ستاروں نے شرکت کی۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ آئیفا تمام اداکاروں کو ایک چھت کے نیچے جمع ہونے کا موقع دیتا ہے۔ اور وہ بےتابی سے اس کا انتظار کر رہی ہیں۔ دھرمیندر کا کہنا تھا کہ انھیں آئیفا کی طرف سے ایوارڈز ملے ہیں اور وہ شدت سے ٹورونٹو جانے کے منتظر ہیں۔ آئیفا ایوارڈز کی تقریب ہر سال دنیا کے مختلف ممالک میں منقعد کی جاتی ہے اور اس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔