1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
ملیکہ شروات نے سنی جوڈی فاسٹر کی داستان غم
اے آر وائی - کینز: ملیکہ شروات کانز فلم فیسٹول میں ہالی ووڈاداکارہ جوڈی فاسٹر کی بھارت آنے کی داستان غم سننے لگیں۔ فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹول میں ملکہ شراوت کے تو موجاں ہی موجاں ہیں جہاں وہ خوب شان سے امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت کو رَد کرکے گردن اکڑائے پھر رہی ہیں۔۔ساتھ ساتھ ملکہ اپنی فلموں کی پروموشن بھی خوب کررہی ہیں ۔
ملکہ شراوت ادائوں کے ساتھ ساتھ دوستی اور باتوں میں خوب ملکہ رکھتی ہیں۔۔اور کانز فیسٹول میں انھوں نے اداکارہ جوڈی فاسٹر کو اپنی باتوں میں اتنا مصروف کیا کہ وہ بھارت آنے کے اپنے برے تجربے کو ملکہ کے ساتھ شیئر کرنے پر مجبور ہوگئیں۔۔ملکہ نے فراخدلی سے ان کی ڈھیروں باتیں اور قصے خوب ہنس ہنس کر سہے۔