1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
منیشا لامبا سے دہلی ائیر پور ٹ پر سولہ گھنٹے پوچھ گچھ
اے آر وائی - نئی دہلی : بالی ووڈ ادکارہ منیشالامبا کو نئی دہلی ائیر پورٹ پر انہتر ہزارڈالر کے زیورات برآمد ہونے پر روک لیا گیا اور سولہ گھنٹے تک پوچھ گچھ جاری رہی ۔ دوسری جانب منیشا اس واقعہ پر سخت مشتعل دیکھائی دیں اور ان کا کہنا ہے کہ سینٹرل ایکسائز اور کسٹمز کو اپنے طریقہ کار میں خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں ہونے والے کینز فلم فیسٹول میں شرکت سے واپسی پر منیشا لامبا کو اس وقت نئی دہلی ائیر پورٹ پر روک لیا گیا جب ان سے دوران چیکنگ انہتر ہزار ڈالر کے زیورات برآمد ہوئے ۔ ایکسائز اور کسٹمز کے عملے نے ان سے سولہ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا گیا ۔ اس حوالے سے منشیا کا کہنا تھا کہ انہیں روکنے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی تاہم سینٹرل ایکسائز اور کسٹمز کو اپنے طریقہ کار میں خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔