1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
الزبتھ ٹیلر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شوبز ستاروں کی آمد
اے آر وائی - کینز: فرانس میں جاری کینز فلم فیسٹول میں ہالی ووڈلیجینڈ الزبتھ ٹیلر کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے رنگا رنگ پارٹی کا اہتمام ہوا۔ لیجینڈ اداکارہ کو خراج پیش کرنے کے لئے ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز، میوزک لیجینڈز ، اسپورٹس اور فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے جب ریڈکارپٹ میں شرکت کی تو ان کی تیاری نے پارٹی میں جان ڈال دی۔
اس شو میں شرکت کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ شو سے حاصل ہونے والی تمام تر آمدنی ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کو دی جائےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فلمی ستارے ہی اس موذی مرض کے بارے میں آگہی دیں تو کمال ہوجائے۔ فرانس کی اس حسین شام میں شوبز کی دنیا کے چمکتے ستاروں نے رونق کی اور خوب انجوائے کیا۔