1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
ہالی ووڈفلم ہینگ اوورٹو کے ورلڈ پریمیئر کا بلیک کارپٹ
اے آر وائی - لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی کامیڈی اور تھرل سے بھرپور فلم ہینگ اوور ٹو کا امریکا میں رنگا رنگ بلیک کارپٹ ہوا۔ حادثات اور دلچسپ انداز میں فلمائی گئی۔ ہینگ اوورٹو کے پریمیئر میں ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں بریڈلے کوپر ، رابرٹ ڈائونی جونیئر اور مائیک ٹائیسن کے ریڈ کارپٹ پر آمد نے چار چاند لگادیئے۔
جوں ہی ہالی ووڈ کے یہ ستارے بلیک کارپٹ پر آئے کیمروں کی فلیشز اور مداحوں کے استقبال نے ان کے چہروں پر خوشی کا رنگ بکھیر دیا۔ فلم ہینگ اوور ٹو چھبیس مئی کو امریکا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔