تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46

میں اپنے آپ کو اسٹار نہیں سمجھتا، شاہ رخ خان

اے آر وائی - ممبئی : بڑے لوگ بڑی باتیں۔ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو اسٹار نہیں سمجھتے کیونکہ وہ ایک عام انسان ہیں۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو اسٹار نہیں سمجھتے کیونکہ ان کی زندگی بھی عام لوگوں جیسی ہے۔ وہ بھی ہنستے ہیں، روتے ہیں، مذاق کرتے ہیں اور مشکل حالات میں پریشان ہو جاتے ہیں۔



شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی کوئی حثیثیت نہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں کا پیار انھیں ایک مکمل انسان بناتا ہے۔ اپنی زندگی کا مقصد بیان کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے فینس کے چہروں پر ہر وقت مسکراہٹ بکھیری رہے۔ اور وہ اس لے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.