1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
سیف اور دیپیکا ایک بار پھر ساتھ ساتھ
اے آر وائی - ممبئی : لو آجکل جیس ہٹ دینےکے بعد سیف علی خان اور دیپیکا پدوکون کی دوستی کے ایک بار پھر چرچے ہیں۔ دونوں ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔ لو آجکل کی کامیابی کے بعد سیف اور دیپیکا کو ڈائریکٹرز نے پھر سے ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ سننے میں آ رہا ہے کہ دونوں ستارے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہیں۔ اور دونوں کی دوستی نے پھر سے گہرا رنگ پکڑ لیا ہے۔
اس فلم کا نام ابھی تجویز نہیں کیا گیا اور یہ ایک لو اسٹوری ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے لیے سیف اور دیپیکا ایک ماہ تک لندن میں رہیں گے۔ سیف خیال ریکھئے گا۔ کہیں دیپیکا کے ساتھ قربت بیبو سے دوری کا سبب نہ بن جائے۔