1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
اداکارہ میرا پچیس سال کی ہو گئیں
اے آر وائی - کراچی : معروف اداکارہ میر ا پچیس برس کی ہوگئی ہیں ،انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ کاٹا۔
صحافیوں کے بارہا پوچھنے پر بھی انہوں نے اپنی تاریخ پیدائش نہیں بتائی،بلکہ ان کی تاریخ پیدائش ساتھ موجود ان کے ساتھی نے بتائی۔اس موقع پر میرا کا کہنا تھا کہ وہ جلد فلم بنانے والی ہیں جس کا نام آسکر ہو گا ،ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے رویے سے وہ مایوس ہیں اور اس میں تبدیلی چاہتی ہیں۔