1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
کینز فلم فیسٹیول:2011 کی بہترین فلم کا انتخاب آج ہورہا ہے
اے آر وائی - پیرس : پیرس میں جاری مقبول عام کینز فلم فیسٹیول اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے اوردو ہزار گیارہ کی بہترین فلم کا انتخاب آج ہو رہا ہے۔ رابرٹ نائرو کی سربراہی میں فیسٹیول کی جیوری آج نمائش میں پیش کی گئی فلموں میں سے نمبر ایک کا انتخاب کرے گی۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سنیما ایورڈ پام ڈی اور کے لیے امریکی ڈائریکٹر میوو رک ٹیرنس کی فلم " دی ٹری آف لائف " سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ فن لینڈ کی فلم " لی ہار " ، فرانس کی "دی آرٹسٹ " اور اسپین کی "دی اسکن آئی لیوو ان" بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔