1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
کرینہ کپور کا مومی مجسمہ بھی مادام تساؤ کی زینت بنے گا
اے آر وائی - لندن : بالی ووڈ ادکارہ کرینہ کپور کا مومی مجسمہ بھی لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا ۔ کرینہ کپور ایشوریہ رائے کے بعد دوسری بالی ووڈ ادکارہ ہوں گی جنہیں یہ اعزاز حاصل ہو گا ۔
مادام تساؤ میوزیم کی انتظامیہ کے مطابق کرینہ کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد نے ای میلز اور خطوط کے ذریعے درخواست کی کہ ان کا مومی مجسمہ میوزیم کی زینت بنایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ اب بالی ووڈ گیلری میں امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان ، ریتک روشن اور ایشوریا رائے کے بعد اب کرینہ کپور کا مومی مجسمہ بھی نظر آئے گا ۔
کرینہ کپور جو آج کل عامر خان کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی لندن روانہ ہو رہی ہیں جہاں وہ تساو میوزیم کی انتظامیہ سے ملاقات میں اپنے مومی مجسمے کی تیاری کے معاملات پر بات کریں گی ۔