تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47

دوہزار گیارہ کی پہلی پاکستان فلم خاموش رہو ریلیز کیلئے تیار

اے آر وائی - کراچی : سال 2011 کی پہلی پاکستانی فلم خاموش رہو ریلیز کے لئے تیار ہے جو دس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کسی پاکستانی فلم کی نمائش نہیں ہو سکی جبکہ امید کی پہلی کرن کے طور پرخاموش رہو آئندہ ماہ کے آغاز میں ریلیز کی جارہی ہے۔



ہدایتکار الطاف حسین کی اس فلم کی کاسٹ میں اداکار شان کے علاوہ جگن کاظم ، طارق شاہ اور نئے فنکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہدایتکارہ ریما اور فیصل بخاری بھی اپنی فلموں کی جلد ریلیز کے لئے سنجیدہ نظر آرہے ہیں لیکن اب تک وہ کسی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.