تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47

آشا بھوسلے کی پانچ ماہ بعد ساز و آواز کی دنیا میں واپسی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈکی لیجینڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے پانچ ماہ بعد سال کا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ بالی ووڈ میں کئی مشہور گانے گانے والی گلوکارہ آشا بھوسلے نے رواں سال گلوکاری سے انکار کردیا تھا۔۔لیکن مداحوں کی طلب انہیں فلمی دنیا میں واپس لے آئی اورآشا بھوسلے کو فلم ڈائریکٹر چندراکانت کی فلم نیل کو پکڑنا آسان نہیں کا ٹائٹل سونگ گانا ہی پڑا۔



آشا کاکہنا ہے کہ ان کی واپسی صرف فلم ڈائریکٹر چندراکانے کے اصرار کی وجہ سے ہوئی۔۔چندرا کانت نے انیس سو اٹھہتر میں امیتابھ کی مشہور فلم ڈان کی ڈائریکشن دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.