1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
نینشل ایوارڈزمیں آئٹم سونگ کیٹیگری شامل کی جائے ، کترینہ
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈحسینہ کترینہ کیف نے نیشنل ایوارڈمیں آئٹم سونگ کی کیٹیگری شامل کرنے کی فرمائش کرڈالی۔ بالی ووڈباربی ڈول سے ہاٹ آئٹم گرل بننے والی کترینہ کی خواہشات میں بھی تبدیلیاں آگئی ہیں کہاں تو وہ بس فلم میں ایوارڈحاصل کرنے کی کوششوں میں تھیں لیکن جب سے شیلا کی جوانی سے شہرت ملی تو انھوں نے نیشنل ایوارڈزکی جیوری سےایک معصوم سی فرمائش کرڈالی۔
کیٹ نے جیوری سے کہا کہ جب ہر شعبے کو ایوارڈدیاجاتا ہے تو آئٹم سونگز کی بھی ایک کیٹیگری ہونی چاہیئے۔۔کترینہ کو یقین ہے کہ اداکاری میں نہ سہی آئٹم سونگ میں تو شیلا کی جوانی کا ایوارڈ تو انہیں مل ہی جاتا۔