1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
ہالی ووڈفلم پائریٹس آف کیریبین کادو دن میں 86ملین ڈالر بزنس
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈفلم ۔۔پائریٹس آف کیریبین نےریلیز کے دودنوں میں چھیاسی ملین ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس پر اپنی حکمرانی ثابت کردی۔ دل دہلا دینے والی ایڈ ونچر سے بھر پور مہم جوئی کی چوتھی داستان پائریٹس آف کیریبین آن اسٹرینجر ٹائیڈز بیس مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔ فلم میں جانی ڈیپ کیپٹن جیک اسپیرو کے منفرد کردار میں نظر آئے ہیں۔
پائریٹس آف کیریبین آن اسٹرینجر ٹائیڈز میں کیپٹن جیک اسپیرو ایک نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتےہیں ۔ان کی اس کھوج میں ایلیزبتھ سوان اور کیپٹن ہیکٹر باربوسا بھی ان کی مدد کرتے ہیں۔