تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48

شریک حیات کیلیے گھریلو لڑکی کی خواہش ہے، سلمان خان

اے آر وائی - ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی شریک حیات کے لیے سادہ فطرت اور گھر کو سنبھالنے والی لڑکی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ایک ممتاز بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان صرف اس وقت ہی کامیاب ہوسکتا ہے اگر اس کے پاس اچھی خاندانی اقدار ہوں۔



انہوں نے کہا کہ وہ کامیابی کے لیے خاندانی اقدار کو کسی دوسری چیز سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ شادی کے لیے آئیڈیل لڑکی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ وہ ایسی شریک حیات کے خواہش مند ہیں جو اچھی، سادہ فطرت اور گھر کو سنبھالنے والی ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.