1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
بیلجیم کی عوام بھی لیڈی گاگا کی دیوانی نکلی
اے آر وائی - برسلز : بیلجیم کی عوام بھی لیڈی گاگا کی دیوانی نکلی۔ لیڈی گاگا کے نئے البم بورن دس وے کی دھنیں برسلز کے میٹرو اسٹیشنز پر دن بھر بجائی گئیں۔ بورن دس وےگذشتہ روز دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر بیلجیم کے دارلحکومت برسلز کی انتظامیہ نے میٹرو میں سفر کرنے والے مسافروں کی دلچسپی کے لیے شہر کے میٹرو اسٹیشنز پر تمام دن لیڈی گاگا کے نئے البم کی دھنیں بجائیں۔
برسلز میٹرو سروس کے ترجمان نے بتایا کہ میٹرو پر سفر کرنے والے اس صورتحال سے بہت محظوظ ہوئے اور اسے سراہا۔ بل بورڈ چارٹ کے مطابق مارکیٹ میں آنے کے پہلے دن ہی بورن دس وے کی ساڑھے چار لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔