1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
پائریٹس آف کیریبین کا کھڑکی توڑ بزنس، ورلڈ ریکارڈتوڑدیا
اے آر وائی - نیویارک : ہالی ووڈ فلم پائریٹس آف کیریبین نے ایک ہفتے میں تین سو چھیالیس ملین ڈالر کا بزنس کرکے اب تک کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑدیا۔
خطرات بھرے سمندری سفر کی دلچسپ داستان پائریٹس آف کیریبین دنیا بھر میں دھوم مچادی فلم نے ریلیزکے ابتدائی دو دنوں میں ہی ڈھائی سو ملین ڈالر بزنس کر کے باکس آفس پر اپنی حکمرانی قائم کردی تو ٹھیک ایک ہفتے بعد تین سو چھیالیس ملین ڈالر کا بزنس کرکے کم وقت میں زیادہ بزنس کرنے والی فلموں کا ریکارڈتوڑدیا فلم کا یہ کمال رہا ہے کہ ایک ہفتے بعد بھی یہ فلم مسلسل باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔