1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
فلم پیپلی لائف کو نیشنل ایوارڈنہ ملنے پرعامر خان آگ بگولا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ فلم پیپلی لائف کو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر عامر خان نے نیشنل ایوارڈزکا بائیکاٹ کردیا جب سے نیشنل ایوارڈز کا اعلان ہوا ہے عامر خان طیش میں ہیں۔
عامرخان کوغصہ اس بات پرہے کہ ان کی فلم پیپلی لائف آسکرایوارڈز کے لئے تو نامزدہوسکتی ہے لیکن بھارت کے نیشنل ایوارڈز میں اسےبالکل ہی نظراندازکردیا گیا ہےعامر کاکہنا ہے کہ انہیں یہ بات ہر گز سمجھ میں نہیں آئی کہ آخر کیا وجہ ہے کہ پیپلی لائف کو اس قابل بھی نہیں سمجھا گیا کہ اسے نیشنل ایوارڈزکے لئے نامزد کیا جاتا اب اس بات کو دل میں لے کے بیٹھ گئے ہیں۔