1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
شاہ رخ عامر سے کچھ زیادہ ہی متاثرہونے لگے
اے آر وائی - ممبئی : عامر اور شاہ رخ کے تعلقات اچھے توکبھی نہ تھے۔لیکن اب عامر کی فلم دہلی بیلی کی وجہ سے دونوں سپر اسٹارز کے درمیان جاری سردجنگ میں شدت آنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ عامر خان کی ہوم پروڈکشن فلم دہلی بیلی کے ریلیز ہونے سے پہلےچرچے ہورہے ہیں۔ جب سے فلم کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے ہر خاص و عام کی زبان پر فلم کے لیے تعریفی کلمات ہیں۔
سننے میں آیا ہے کہ شاہ رخ نےبھی جب سے فلم کا پرومو دیکھا ہے دہلی بیلی کے ڈائریکٹرابھی نے دیو سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کام کرنےکی خواہش کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے شاہ رخ نے ملاقات عامر کی سپر ہٹ فلم گجنی کے ڈائریکٹرمرغادوس سے بھی کی تھی لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ سکےتھے۔لگتا ہے شاہ رخ اپنے حریف خان سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہیں۔