1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50
ایشوریا کی کانز میں موجودگی کی وجہ ان کا حسن ہے، سیف علی خان
اے آر وائی - ممبئی : چھوٹے نواب کی باتیں بھی چھوٹے نوابوں والی ہیں۔ سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول میں موجودگی ان کا حسن ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ جب سیف سے پوچھا گیا کہ چاہے تشہیر کے لیےکوئی فلم ہو یانہ ہوایشوریا ہر سال کانز میں شرکت کے لیے آتی ہیں۔ تو سیف کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایشوریا ایک خوبصورت خاتون ہیں اور شاید اس لیے اْنہیں کانز میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
مگر چھوٹے نواب بھی بہت سیانےہیں۔ انھوں نے جب دیکھا کہ معاملہ بگڑنے لگا اور انکے جملے کا مفہوم یہ بن گیا ہے کہ ایش صرف خوبصورت ہیں اور باصلاحیت نہیں تو فورا کہہ دیا کہ ان کے کہنے کا مقصد تھا کہ ایش نہ صر ف ایک انتہائی خوبصور ت بلکہ ٹیلینٹڈ اور بین القوامی سطح کی اداکارہ ہیں۔