تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

منی کو بدنامی لے ڈوبی ، ملائیکہ نے اربازخان کاگھر چھوڑدیا

اے آر وائی - ممبئی : آخر کار منی کی بدنامی اسے لے ہی ڈوبی۔ملائیکہ اروڑا اور ارباز خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے اور منی کو گھر چھوڑناپڑا۔



فلمی دنیا میں منی کہلانے والی ملائیکہ اروڑانے پہلے تو منی کی بدنامی سے خوب فائدہ اٹھایا لیکن اب یہی پہچان ان کے لئے بن گئی ہے وبال جان۔ ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی دس سالہ شادی میں دراڑ آہی گئی ۔اس کا آغاز ہوا ملائیکہ کے چند دوستوں کے ساتھ میل جول سے۔ یہ دوستی ارباز خان کو پسند نہ آئی اور ان دونوں میں ہوگئی ان بن۔ملائیکہ نے بھی اپنے دفاع میں کچھ کہنے کے بجائے ارباز خان کا گھر ہی چھوڑدیااور نکل پڑیں اپنے میکے۔



ملائیکہ اروڑا جب سے میکے گئی ہیں اس کے بعد جہاں کہیں میڈیا والے انہیں ٹکرائے یہ دونوں کنی کترا کر پتلی گلی سے نکل پڑتے ہیں اوربریک اپ کی خبروں کی تصدیق نہیں ہونے دے رہے۔ لگتا ہے سلمان خان کا دبنگ خاندان بھی اب افواہوں کی زد میں آہی گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.