1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
ارجن رامپال ایشوریا رائے کے ہیرو بنیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاداکار ارجن رامپال کئی سالوں بعد ایشوریا رائے کے ہیرو بنیں گے۔ ایشوریا رائے اور ارجن رامپال نے کئی سال پہلے فلم دل کا رشتہ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی جس کے بعد ابھیشک بچن کے ساتھ جڑنے والے ازدواجی رشتے نے ان کی دوستی کو ختم کردیا تھا لیکن اب یہ دونوں ایک بارپھر سنیما اسکرین پر ایک ساتھ نظرآئیں گے۔
مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن میں جو کہ ہالی ووڈ کی لیجینڈ اداکاراؤں کی زندگی پر بنائی جا رہی ہےجس کے لئے ہیروئن بنی ہیں ایشوریا رائے تو ہیرو بنیں گے ارجن رامپال لیکن وہ اتنے سالوں بعد ایشوریا کا سامنا کرنے سے کچھ گھبرا رہے ہیں۔