تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

انجلینااوربریڈپٹ فلم ٹری آف لائف کی پروموشن میں مصروف

اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکاربریڈ پٹ اور انجلینا جولی اپنی فلم ٹری آف لائف کی پروموشن کے لئے لاس اینجلس پہنچ گئے۔

فلم ٹری آف لائف کی کانز فلم فیسٹول میں پروموشن کے بعد اب بریڈ پٹ امریکا میں بھی فلم کی پروموشن کرنے لگے۔ فلم کے ریڈ کارپٹ میں انجلینا جولی خاصے خوشگوار موڈ میں نظرآئیں اور انھوں نے ریڈ کارپٹ میں شریک بچوں کو خوب پیار کیا۔

فلم ٹری آف لائف کو کانز فلم فیسٹول میں بہترین فلم کا ایوارڈدیاجاچکا ہے۔ پروموشن کے درمیان دلچسپ بات دیکھنے میں آئی کہ فلم میں اداکاری نہ کرنے کے باوجودانجلینا ہر پریمیئر میں بریڈپٹ کے ساتھ ساتھ موجود رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.