تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

میک کریری نے امریکن آئیڈل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اے آر وائی - لاس اینجلس: شمالی کیرولینا میں ایک راشن کی دکان میں بطور کلرک کام کرنے والے سترہ سالہ میک کریری نے امریکن آئیڈل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ امریکن آئیڈل کے فائنل میں اس وقت تمام تدبیریں ناکام ہو گئیں جب ایک رات پہلے ججز نے میک کریری کی حریف لارین آلےنا کو فیورٹ قرار دیا۔ مگر بالآخر جیت میک کریری کی قسمت میں ہی آئی۔



شو کے آخری دن بارہ کروڑ بیس لاکھ ووٹ ڈالے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ شو میں بین الاقوامی سطح کے سنگرز جن میں لیڈی گاگا، جینیفر لوپیز اور دوسرے نامور گلوکار شامل تھے نے لائیو پرفارمنس دی۔ میک کریری کی جیت سے امیریکن آئیڈل میں مردوں کی برتری مسلسل چوتھی مرتبہ قائم رہی۔ امیریکن آئیڈل امریکا میں گزشتہ سات برس سےسب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.