1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51
بپاشا باسو ائیرپورٹ پر زیر حراست،رقم کی ادائیگی کے بعد رہا
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ بلیک بیوٹی بپاشا باسو کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔ ممبئی ائیرپورٹ پر بپاشا کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب انہوں نے تلاشی دینے سے انکار کیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ کی بلیک بیوٹی بپاشا باسو کو ممبئی ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ۔ کیونکہ محترمہ اپنے سامان کی چیکنگ نہیں کروارہی تھیں ۔ حراست میں لیا تو پتہ چلا کہ بڑی تعداد میں زیورات اور کیش موجود ہے ۔ تاہم ائیرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کروا کے ہی بپاشا کی جان چھوڑی ۔