1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
دھوم تھری کو تھری ڈی ورژن میں شوٹ کیا جائے گا،عامرپریشان
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈکے مسٹر پر فیکٹ ہیں پریشان کہ کہیں دھوم تھری کی تھری ڈی ورژن میں شوٹنگ سے ان کی کارکردگی دھندلا نہ جائے۔ دھوم تھری کی شوٹنگ بھیابھی شروع نہیں ہوئی کہ اس کی دھوم مچ گئی ہے۔ اور کیوں نہ ہو۔ اس میں عامر خان جو ہیں۔ عامر فلم میں ایک منفی کردار میں نظر آئیں گے۔
سننے میں آ رہا ہے کہ دھوم تھری کو تھری ڈی فارمیٹ پر بنایا جائے گا مگر عامر اس سے کچھ زیادہ خوش نہیں۔ عامر فکر مند ہیں کہ فلم کے ڈائریکٹر تھری ڈی ورزن میں کہانی سے انصاف کر پائیں گے یا نہیں۔تھری ڈی فارمیٹ پر بنائی گئیں فلموں میں ٹیکنالوجی کا بہت استعمال ہوتا ہے۔ اور اکثر اداکاروں کی پرفارمنس ٹیکنالوجی کی وجہ سےپیچھےچلی جاتی ہے۔