1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
دی ایکس فیکٹر ، شیرل کول جج کے فرائض سے سبکدوش
اے آر وائی - نیویارک : مشہور ٹی وی گلوکاری کے مقابلے ایکس فیکٹر سے برطانوی گلوکارہ شیرل کول کو جج کے فرائض انجام دینے سے ہٹا دیا گیا۔
شیرل کول ان کے شمالی برطانوی لہجے کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا۔ شو کے پروڈیوسرز کو فکر تھی کہ ان کے لہجے کو سمجھنے میں امریکن سامعین کو دشواری ہوتی۔ برطانیہ میں اچھی شہرت رکھنے اورایکس فیکٹر میں جج کے فرائض انجام دینے کے باوجود شیرل کول کو امریکا میں لوگ مشکل سے ہی جانتے ہیں۔