1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
نشے میں والدہ پرتشدد،ٹی وی اینکربیگم نوازش علی گرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد : شراب کے نشے میں دھت معروف ٹی وی اینکرعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی نے پیسے نہ دینے پر اپنی والدہ پر تشدد کرکے ناک کی ہڈی توڑ دی۔
پولیس کے مطابق علی سلیم کی والدہ فرزانہ سلیم نے بارہ کہو اسلام آباد میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پیسے دینے سے انکار پر انکے بیٹے نے شراب کے نشے میں ان پر شدید تشدد کیا۔ جس سے انکی ناک کی ہڈی توٹ گئی جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے علی سلیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ انھیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔