1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
ملائکہ سے علیحدگی کی خبروں میں صداقت نہیں،ارباز خان
اے آر وائی - ممبئی : بولی وڈ کے اداکار و پروڈیوسر ارباز نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جارہا تھا کہ ان کے اور ملائکہ اروڑا خان کے درمیان میں کچھ کھٹ پٹ ہو گئی ہے۔
ارباز کا کہنا ہے کہ وہ اور ملائکہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور بہت خوش ہیں انھوں نے کہا کہ وہ تمام باتیں جو ان کے اور ان کی بیگم کے بارے میں علیحدگی کے حوالے سے کی جارہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کو اپنے ازدواجی تعلقات کے بارے میں میڈیا کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔