1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
بھارت میں روایتی ساڑھیوں اور جدید ملبوسات کافیشن شو
اے آر وائی - ممبئی : موسم گرما کے فیشن شوز میں رونقیں عروج پر ہیں ہر روز ریمپ نئی ماڈلزاور نئے اندازسے سجتاہے۔اب کی بار بھی بھارت میں جاری فیشن شومیں ساڑھیوں کے ساتھ ساتھ مغربی ملبوسات کی بھی نمائش ہوئی۔
ان ملبوسات کی خاص بات یہ تھی ان میں کھاڈی پر کڑھائی کی گئی تھی ۔یہی منفرداندازساڑھیوں اور دیگر ملبوسات میں جان ڈال گیا، فیشن شو میں بھارت کے فیشن اینڈٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کا کلیکشن پیش کیا گیا تھا۔