1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
ممبئی میں کشش فلم فیسٹیول کا آغاز
اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں کشش فلم فیسٹیول کا آغازہو گیا ہے۔ کشش ممبئی انٹرنیشنل کوئیر فلم فیسٹیول میں دنیا کے تیئیس ممالک کی ایک سو چوبیس فلمیں دکھائی جائیں گی۔
ایونٹ کی جیوری ممبر پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنےکا مقصد بھارتی عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سمیر سوہنی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے شوز کا مقصد چھپے حقائق کو سامنے لانا ہے۔ کشش فلم فیسٹیول میں امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، آرجنٹینا اور دنیا کے بیشتر ممالک کی فلموں کی نمائش ہوگی۔