1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
سنسنی اور خوف سےبھرپورفلم شیطان کا ٹریلر ریلیز
اے آر وائی - ممبئی : سنسنی اور خوف سے بھرپور فلم شیطان کا ٹریلربھارت میں ریلیزکردیا گیا۔ یہ کہانی ہے اس خوف اور شیطانی حرکتوں کی ۔ جو ہر انسان کے اندر موجود ہوتاہے۔ فلم کی کہانی معاشرے کی سچائیوں سے قریب تر ہے۔ لیکن انہی انسانوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جواپنی بری عادتوں کی وجہ سے شیطانی حرکتیں کرکے دوسروں کو تنگ کرتے ہیں۔
فلم شیطان کی پروموشن کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اور کریو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کم بجٹ میں بنائی گئی فلم شیطان یقیناعوامی معیار پر پورااترے گی۔ فلم دس جون کو بھارت بھر کے سنیماگھروں میں ریلیزکردی جائے گی۔