1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
کترینہ بن گئی ہیں کرینہ کی مداح
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ باربی ڈال کترینہ کیف بن گئی ہیں کرینہ کپور کی مداح ۔ کترینہ کہتی ہی کہ کرینہ ایک زبردست پرفارمر اور تخلیقی صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ کترینہ کا کہنا ہے کہ کرینہ ڈانس کرتے وقت اپنی طرف سے اضافی اسٹیپس ڈال کر رقص میں چار چاند لگا دیتی ہیں۔ کرینہ کوریو گرافر کے اشاروں پر ناچنےکے بجائے گانوں کی دھنوں پر خود سے اسٹیپ تخلیق کرتی ہیں۔ جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کرینہ کے لیے مزید تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک زبردست پرفارمر ہیں اور ان کا کوئی ثانی نہیں۔ کرینہ کپوربالی وڈ کی وہ ہیروئن ہیں جو اس وقت انڈسٹری کے تمام خانوں میں مقبول ہیں ۔ کترینہ لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔ کہیں سلمان سے پھر سے دوستی بڑھانے کے لیے آپ کرینہ کو مکھن تو نہیں لگا رہیں۔