1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
علی سلیم المعروف بیگم نوازش علی کی درخواست ضمانت منظور
اے آر وائی - اسلام آباد : معروف ٹی وی اینکر علی سلیم المعروف بیگم نوازش علی کی بیس ہزا ر روپے مچلکوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تھانہ بارہ کہو پولیس نے علی سلیم کو اپنی والدہ فرزانہ سلیم پر تشدد اور شراب نوشی کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔
علی سلیم نے پیسے نہ دینے پر تشدد کر کے اپنی والدہ کی ناک کی ہڈی توڑ دی تھی تاہم علی سلیم کے بھائی عمر سلیم کی تصفیہ کی کوششوں کے بعد والدہ نے علی سلیم کو معاف کر دیا تاہم شراب نوشی کے الزام میں پولیس نے علی سلیم کو حراست میں لے لیا۔
آج علی سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریاعمران علی سلطان کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے علی سلیم کی بیس ہزار روپے کے زر ضمانت مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔