تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53

ممبئی میں آلویز کبھی کبھی کی تشہیر

اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن فلم آلویز کبھی کبھی کی تشہیر ہوئی۔ فلم کے اداکار علی فضل اور گیسل منٹیرو نے تشہیر میں حصہ لیا۔اس موقع پر فلم کے ہدایت کار روشن عباس کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس فلم پر دل و جان سے محنت کی ہے اور شائقین کے لیے یہ ایک دلچسپ تفریحی فلم ثابت ہو گی۔



آلویز کبھی کبھی ایک رومانوی فلم ہے جس کی کہانی ان دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اسکول کے اپنے آخری سال میں ہیں اور کالج جانے کی تیاری کر رہے ہیں، فلم کو آئیندہ ماہ کی سترہ تاریخ کو بھارت بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.