1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
کترینہ خوبصورت ترین اداکارہ قرار
اے آر وائی - نیویارک : امریکا کے مشہور جریدے نے بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کو خوبصورت ترین خاتون قرار دے دیا۔ معروف امریکی جریدے پیپل نے کترینہ کی تصویر سر ورق پر شائع کر کے انھیں خوبصورت ترین خاتون کے ٹائٹل سے نوازا ہے۔
کترینہ کا کہنا تھا کہ ان کی بچپن سے خواہش تھی کہ ان کی تصویر پیپل میگزین میں شائع ہو۔ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کترینہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک بہت اہم لمحہ ہے اور ان کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ اور بہن بھی اس خوشی میں شریک ہیں۔
امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کترینہ نے کہا کہ وہ نجی زندگی میں میک اپ سے پرہیز کرتی ہیں۔ اپنی آنے والی فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فلم شایقین کو ضرور پسند آئے گی۔فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ پندرہ جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔